سندھ

پیپلز پارٹی بلدیاتی اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھ کر جاگیردارانہ نظام چلانا چاہتی ہے۔میئرکراچی وسیم اختر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی پی والے جاگیردارانہ سوچ کے حامل ہیں اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دینا چاہتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم کام بھی کریں گے اور کیسز کا سامنا بھی کریں گے ماضی میں بھی عدالتوں کا احترام کیا اور اب بھی کریں گے۔ صوبائی حکومت آئین کی پامالی کررہی ہے عدالت سے کہیں گے کہ آئین کا آرٹیکل 148 لاگو کیا جائے۔ حکومت سندھ نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا اگر کیا بھی ہے تو ہمیں نظر نہیں آرہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close