سندھ

کراچی کے شہدا قبرستان میں رینجرز کی کارروائی کے دوران دفن کیا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز نے عزیز آباد کے شہدا قبرستان میں قبروں کے درمیان چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرکے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز آباد میں واقع شہدا قبرستان میں کارروائی کی اور قبروں کے درمیان چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرزنے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو بھی حراست میں لیا ہے جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

رینجرزذرائع کے مطابق شہدا قبرستان میں کی گئی کارروائی 3 روز قبل گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلر محمد کاشف عرف ڈیوڈ کی نشان دہی پر کی گئی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جیز کے علاوہ بھاری تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں جب کہ تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل رینجرزنے کاشف کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا اور اسی کی نشان دہی پر عزیز آباد کے مختلف گھروں سے اسلحے کی برآمدگی بھی ظاہر کی تھی تاہم ایم کیو ایم اور کاشف کی بیوی کا کہنا ہے کہ ملزم کو کئی ماہ قبل دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close