سندھ
سندھ حکومت نے بے نظیربھٹو کے مزارکی تعمیرکی رقم ادا نہیں کی۔ ٹھیکیدار عدالت پہنچ گیا
بے نظیربھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے 84 لاکھ روپے ادا نہ کئے جانے پرہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
کراچی: حکومت سندھ نے بے نظیر بھٹو کا مزار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی نہ بخشا اور عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا مزارتعمیرکرنے والے ٹھیکیدارمحمد رکھیل شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بے نظیرکے مزاراورڈسٹرکٹ کورٹ کشمورکی تعمیرکا ٹھیکہ دیا تھا جسے مقررہ مدت میں پورا کردیا گیا لیکن اس کے باوجود حکومت نے ابھی تک ایک دھیلا بھی نہیں دیا اور حکومت پر84 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کئے جانے کے خلاف ٹھیکیدارنے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت سے رقم دلوائی جائے۔