سندھ
آئی جی سندھ کی صوبے بھر میں سیکیورٹی مؤثر بنانے کی ہدایت
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز کو صوبے بھر میں سیکیورٹی مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔
ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پر سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ زونز اور اضلاع کے لحاظ سے پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کی جائے۔
اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ کے عمل کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ شہرکے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی جائے۔ مشکوک عناصر اور مشتبہ گاڑیوں کی نگرانی کی جائے۔
آئی جی سندھ نے ہداکیت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور پولیس موبائل اور موٹرسائیکل گشت کو بڑھایا جائے۔