سندھ

حلفیہ کہتا ہوں کہ فریال تالپور سے کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ڈاکٹرعاصم

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ فریال تالپور سے کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

میڈیا سے غیررسمی بات چیت کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ فریال تالپور سے کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی جب کہ صوبائی وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال سیکیورٹی کے لئے آئے ہوں گے، مجھ سے ملنے نہیں آئے، کوئی اگرسیکیورٹی کا جائزہ لینے آئے اور سلام کرے تو اس کو ملاقات نہیں کہیں گے۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ نیب اس ملک میں جعلی کیسز بناتا ہے جب کہ میرے خلاف ریفرنس میں 7 اہم دستاویزات غائب ہیں جو لوگ جعلی ریفرنس بناتے ہیں انہوں نے ہی دستاویزات غائب کی ہوں گی، میں یہ سب باتیں کٹہرے میں کھڑے ہوکر کہنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یہ خبریں سرگرم تھیں کہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے انہیں سابق صدر آصف علی زرداری کا پیغام پہنچایا جب کہ یہ اطلاعات بھی گردش میں تھیں کہ فریال تالپور نے بھی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close