سندھ

ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، محمد حسین

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان اور منتخب نمائندوں کو نئے گروپ میں شامل ہونے کے لئے ٹیلی فون کالزآرہی ہیں جو ہمارے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

لانڈھی ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان اور بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو نئے سیاسی گروپ میں شامل ہونے کے لئے ٹیلی فون کالزآرہی ہیں، لانڈھی، ملیراور کورنگی کے عوام نے ہر بار سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کو مسترد کیا، اب ان سے بدلہ لینے کے لئے 4 ماہ سے کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندوں پر بھی تشدد کیا جارہا ہے جب کہ انتخابات کے دوران بھی ہمارے ٹاؤن آفس پرحملہ کیا گیا اور بے گناہ کارکنوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کرکے سزائیں دلوائی جارہی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اس قسم کے گھناؤنے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی خدمت نہیں نقصان پہنچایا جارہا ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم کا بھی مینڈیٹ تسلیم کیا جائے، اگرایم کیو ایم میں کوئی دہشت گرد ہوگا تو اس کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے لیکن ہمارے بے گناہ کارکنان کو زبردستی مجرم بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close