سندھ
مذاکرات کے لئے نائن زیرو جانے کے لئے تیار ہوں، آفاق احمد
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے نائن زیرو جانے کے لئے تیار ہیں۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ سے مذاکرات کے لئے نائن زیرو جانے کے لئے تیار ہیں تاہم وہ کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، مہاجر قوم کی بقا کے لئے اپنی انا کودفن کردیا ہے جب کہ لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اُس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ نے بنائی۔