سندھ

کراچی میں ریس لگاتی بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، اسکول جانیوالی کمسن طالبہ جاں بحق

کراچی: شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچی سکینہ جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر دو بسوں کے درمیان ریس جاری تھی کہ بس ڈرائیور نے دوسری بس سے آگے نکلنے کی کوشش میں سامنے سے گزرنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار 4 سالہ سکینہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ سکینہ یونیفارم میں ملبوس اسکول بیگ کے ہمراہ تھی اور اپنے والد کے ساتھ اسکول جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچی۔ بچی کی لاش اور والد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس نے اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ دوسری جانب مشتعل افراد نے احتجاجاً دو بسوں کو آگ لگا کر توڑ پھوڑ کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، جس کے باعث پولیس نے جائے حادثہ پر احتجاج کرنے والے 10 مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس پی صدر توقیر نعیم کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مفرور بس ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close