سندھ
فیض آباد دھرنے کا قطعی کوئی قانونی جواز نہیں، قانون کی بالادستی کے لئے آپریشن تو ہونا تھا، فاروق ستار
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے فیض آباددھرنے پر حکومتی کاروائی کے بعد اپنے بیان میں کہا ہےکہ دھرنے کا قطعی کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور قانون کی بالادستی کے لئے آپریشن تو ہونا تھا، لیکن معاملہ حساس ہے، حکومت نے کئی علما کو شامل کیا اور مذاکرات کی کوششیں کی گئیں، تاہم ساری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے جانا چاہیئے تھا، جو نہیں لیا گیا۔