سندھ

کراچی سے فوری طور پر دھرنے ختم کرائے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے شہر قائد میں جاری دھرنوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر صورت حال کنٹرول کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں، وسائل کم ہیں لیکن ترجیہات طے کرکے کام کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ نوٹس حب رور روڈ کا افتتاح کے موقع پر لیا، انہوں نے فوری طور پر کمشنر کراچی اور آئی جی سندھ کو صورتحال کنٹرول کرنے کی ہدایت کی، اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بارہ کلومیٹر طویل حب ریور روڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایت پر صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں، وسائل کم ہیں لیکن ترجیہات طے کرکے کام کرنا پڑتا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حب ریور روڈ نہایت اہمیت کا حامل ہیں، اس سڑک سے سندھ اور بلوچستان ملتے ہیں انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے سے کراچی پیکج کے اگلے حصے پر کام شروع ہوجائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آٹھ ملین ٹن چینی پیدا ہوتی ہے جب کہ کھپت پانچ ملین ٹن ہے، دو ملین ٹن چینی ایکسڑا ہے، لیکن وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ سے چینی کی برآمد پر پابندی لگادی ہے، اب عالمی مارکیٹ میں چینی میں بیس روپے کا فرق ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کے ہم چاہتے ہیں کسانوں کو گنے کی صحیح قیمت ملے، یہ مسئلہ وفاقی حکومت نے پیدا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close