تحریک لبیک کے دھرنے، رینجرز کو سڑکوں پر آنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی: اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سندھ میں بھی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سینکڑوں کارکن سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، ایسے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ شہری پر امن رہیں کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور ملک بھر میں صورتحال بگڑتی ہوئی دیکھ کر رینجرز کو پولیس کے ساتھ مل کر صورتحال کنٹرول کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ شہری پر امن رہیں، کسی کو شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہری پر امن رہیں رینجرز کو سڑکوں پر آنے کی ہدایت کر دی ہے، کراچی میں اس وقت 22 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔