سب سےپہلےتحقیقات وزیراعظم کی ہوگی،اعتزازاحسن
کراچی : سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن کے ٹی آر او پر خو د کو احتساب کیلئے پیش کریں، سب سے پہلے احتساب وزیراعظم کا ہونا چاہیے۔
کراچی آمد پر میڈیا سے گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومتی ٹی او آر مسترد کرچکی ہے، وزیراعظم اپوزیشن کے ٹی آر او پر خو د کو احتساب کیلئے پیش کریں، سب سے پہلے تحقیقات وزیراعظم کی ہوں گی۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی شخص جائیداد کا اعتراف کرلیتا ہے تو بارِ ثبوت اسی پر ہوتا ہے اور اسے جائیداد کی خریداری کی مکمل معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں، وزیراعظم پاکستان 1985 سے لے کر 2016 تک کے اپنے تمام ذرائع آمدن اور ٹیکس ریٹرنز بتائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہوگا کیونکہ وہ ہر روز احسان جتاتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے، جس نے بھی ناجائز دولت بنائی وہ جائیداد اپنے نام پر نہیں رکھتا اور اس بات کا وزیر اعظم نے اپنے پہلے خطاب میں اقرار بھی کیا تھایہ کیا بات ہوئی کہ خود ہی ملزم ہیں اور خود ہی ٹی او آر بنارہے ہیں، اپوزیشن کے اتحاد کا آغاز اچھا ہے اور اتفاق رائے سے ٹی او آربنائے گئے ہیں وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی آر او پر خو د کو احتساب کیلئے پیش کریں