سندھ
فاطمہ بھٹو نے عمران خان پر حملہ کردیا
عمران خان نے دھرنا شرکاء پر تشدد کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر اپناتحریری بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دھرنا مظاہرین اتنے دنوں سے آکر بیٹھے تھے لیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ، راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ جاری نہیں کی جس سے لگتا ہے کہ کچھ چھپانا چاہ رہے ہیں اور پھر یہ بیان ایک ٹوئیٹ میں شیئرکرتے لکھا کہ میرا گزشتہ دن کا بیان ۔۔۔
عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر فاطمہ بھٹو نے جوابی ٹوئیٹ کیا اور عمران خان سے استفسار کیا کہ ”آپ اسے کیا کہیں گے کہ جب کوئی کھل کر کسی چیز یا کسی گروپ کو اقتدار میں لانے کے لیے پشت پناہی کرے“۔ یادرہے کہ اس سے قبل عمران خان بھی 126دن کا تاریخی دھرنا دے چکے ہیں اور یہ بھی کہاجاتاہے کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔