سندھ

سندھ میں مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل، 2 ہزار سے زائد غیرقانونی مدرسے بند

کراچی: سندھ حکومت نے مدارس کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی، 2 ہزار سے زائد غیر قانونی مدرسے بند کرا دیئے گئے، مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 57 مدارس بھی بند کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیر قانونی مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن مکمل ہوگیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مدارس کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے 2 ہزار سے زائد غیر قانونی مدرسے بند کرا دیئے ہیں، 97 مدارس مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جن میں سے 57 مدارس بند کر دیئے گئے ہیں، سندھ حکومت نے مدارس کی جیو ٹیگنگ بھی مکمل کرلی ہے۔ سندھ میں 7444 رجسٹرڈ مدارس 5 لاکھ 47 ہزار 695 طلباء ان مدارس میں زیر تعلیم ہیں، مدارس میں 818 غیر ملکی طالب علم بھی موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close