سندھ
کراچی میں پانی کے مسئلے پر فسادات کا خدشہ ہے، اظہار الحسن
کراچی : متحدہ نے کراچی میں پانی کے بحران سمیت مختلف ایشوز پر وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا، سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کراچی میں پانی کے مسئلے پر فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا۔
قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایک اور چٹھی لکھ دی۔ کہتے ہیں کراچی میں پانی کے مسئلے پر فسادات کا خدشہ ہے۔
خواجہ اظہار الحسن بولے کراچی میں پانی کی تقیسم کے مسئلہ پر 2 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے ہونیوالی ملاقاتیں ایمان کی تازگی کا سبب بنتی ہے۔ سندھ کے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو بھی نہ بھولے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر بلدیات نے اتنی کرپشن کی کہ سب مل کر بھی محکمہ بلدیات کو نہیں بچاسکتے