وزیر اعظم نوازشریف کا غیرملکی دوروں میں شاہانہ انداز
کراچی : وزیراعظم نوازشریف کی گذشتہ سال چھ ماہ کے دوران کئے گئے غیر ملکی دوروں پر 63 کڑوڑ سے زائد کی لاگت آئی ہے جو ان کے بھارتی ہم منصب کے ایک سال کےغیرملکی دوروں پر آنے والی لاگت سے کئی گناہ ذیادہ ہے.
تفصیلات کے مطابق کے وزارت خارجہ کی جانب سے اس سال فروری میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کے حوالے سے ڈیٹا پیش کیا گیا،وزیراعظم نے 2015 میں 65 غیر ملکی دورے کئے جن پر 63 کڑوڑ 80 لاکھ کی لاگت آئی تھی.
اس کے برعکس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک سال میں غیرملکی دوروں پر 37 کڑوڑ 70 لاکھ کی لاگت آئی ، جبکہ وزیر اعظم نوازشریف کے 2015 میں جولائی سے دسمبرکےدوران غیرملکی دوروں پر 63 کڑوڑ 80 لاکھ کی لاگت آئی.
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سفری اخراجات کے اعداوشمار کو انفارمیشن ایکٹ کے قانون کے تحت شائع کیا گیا جبکہ پاکستان میں ہر ایک آدمی کے لئے اعداوشمار تک رسائی حاصل کرنا ایک مشکل کام ہے.
یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جون 2014 سے 2015 کے دوران 20 ممالک کا دورہ کیا جس میں آسٹریلیا، جرمنی اور امریکہ کے دورے مہنگے ترین دورے تھے.
اس کے برعکس وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے صرف 17 باربرطانیہ کا دورہ کیا گیا، جس میں وزیراعظم کا 32 دنوں کا قیام بھی شامل تھا.
وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کا 5 بار دورہ کیا گیا اور اس کے علاوہ چین اور امریکہ کا چار بار دورہ کیا گیا،برطابیہ کے بعد وزیراعظم نے سب سے ذیادہ 18 دن امریکہ میں قیام کیا.
واضح رہے کہ وزیراعظم کو پہلے ہی مخالفین کی جانب سے پُرتعیش طرز زندگی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے.