سندھ
عوام نون لیگ کا ملک دشمن ایجنڈا دیکھ چکے ہیں، اگلے انتخابات پی پی ہی جیتے گی، ضیاء لنجار
کراچی: سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نون لیگ کے اقدامات وفاق کو کمزور کر رہے ہیں، عوام نون لیگ کا ملک دشمن ایجنڈا دیکھ چکے ہیں، اگلے انتخابات پی پی ہی جیتے گی۔ ن لیگ کی حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پنجاب کو ہی پاکستان سمجھتی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان بھی صرف پنجاب کے لئے کیا گیا۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن جیتنے کے لئے نون لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا جھوٹا اعلان کیا، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں سردیوں کے دوران بھی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔