سندھ

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کئے جانے پر اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف اس صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں، جمعہ کو امریکہ و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close