سندھ
مشتاق رئیسانی کا ساتھی سہیل مجید کراچی سے گرفتار
میگا کرپشن سکینڈل میں بلوچستان کے گرفتار سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے دوران تفتیش 11ساتھیوں کے نام اگل دیئے جن میں سے پہلے شخص کو گرفتار کربھی لیاگیا، ملزم کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئیں ۔
نیب حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کے سہولت کارسہیل مجید شاہ کو حراست میں لے لیاگیا جسے نیب حکام کے حوالے کیاجائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق سہیل مجید شاہ سیکریٹری خزانہ کے لیے منی لانڈرنگ کا کام بھی کرتاتھا اور سرکاری فنڈز کی خوردبرد میں بھی ملوث ہے ۔
یادرہے کہ نیب حکام نے کوئٹہ میں مشتاق رئیسانی کے گھر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے برآمد کرکے مشتاق رئیسانی کو تحویل میں لے لیا تھا ۔