سندھ

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، رواں ہفتے شدید سردی کا امکان

کراچی: کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے شہر قائد اور اس سے ملحقہ علاقوں کا رخ کرلیا ہے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے رواں ہفتے شدید سردی کی لپیٹ میں ہوں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بار ش اور برفباری کے باعث کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگلے 4 روز کے دوران کراچی شمال مشرقی ہواؤں کی زد میں رہے گا جس کے باعث شہر میں ٹھنڈ بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ منگل سے شہر کا درجہ حرارت گرنا شروع ہوجائے گا اور شہر بدھ 13 دسمبر سے ہفتہ 16 دسمبر تک سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہوگا۔ جب کہ 15 اور 16 دسمبر کو سردی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی۔ اس دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی لہٰذا شہری احتیاط کریں اور گرم کپڑوں کے استعمال کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close