سندھ

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا لیکن چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، کوئٹہ، ژوب ، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہو تا جارہا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اندورن سندھ کے مختلف علاقوں میرپورخاص،حیدرآباد،دادو میں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close