سندھ

شرمیلا فاروقی نااہلی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کرلئے

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شرمیلا فاروقی کیخلاف کارروائی روکنے کیلئے درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرمیلا فاروقی کی نااہلی کیلئے نیب کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شرمیلافاروقی کے وکیل گاڑی خراب ہونے پر عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر گاڑی کی سروس کرا کر آئیں۔

دوران سماعت نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، شرمیلا فاروقی کی سزا 2001ء میں پلی بارگین کے ذریعے ختم ہوگئی، شرمیلا فاروقی سزا یافتہ ہیں، سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں، قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں، درخواست مسترد کی جائے۔ عدالت نے حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کر لئے اور سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close