سمندری حدود کی خلاف ورزی پر10 بھارتی ماہی گیرگرفتار
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مبینہ طور پر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کےمطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےترجمان کا کہنا تھا کہ 10 بھارتی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں ماہی گیری کرتے ہوئے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا.
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی دو کشتیاں بھی قبضے میں لے لیا گیا.
انہوں نے کہا کہ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے منتقل کردیا گیا.
پاکستان اور بھارت کی جانب سے بحیرہ عرب میں سمندری سرحدکی غیر تسلی بخش وضاحت ہونےکےساتھ جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر دونوں جانب سے ماہی گیروں کی گرفتاریاں کی جاتی ہیں.
پاکستان اور بھارت میں سفارتی تعلقات اچھے نہ ہونے کے باعث اکثر ماہی گیر اپنی سزاؤں کو مکمل کرنے کے باوجود جیلوں میں رہتے ہیں.