سندھ

عمران خان اور مصطفیٰ کمال کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اور مصطفیٰ کمال کی دبئی میں اہم ملاقات بھی ہوچکی ہے اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ روز ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور بالخصوص کراچی کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ اس دوران فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر قومی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے روابط کے بعد دونوں رہنماؤں کی کراچی میں جلد ملاقات کا امکان ہے جس کا ٹاسک پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا کو دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور پی ایس پی کے درمیان کئی روز سے بات چیت جاری ہے جس میں خاص طور پر کراچی میں اتحاد زیر غور ہے اور پی ٹی آئی کراچی میں گرینڈ الائنس کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close