سندھ

انتخابات اگست سے پہلے ہوں گے، ہم پریشر کو بڑھاتے رہیں گے، نعیم الحق

حیدرآباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ انتخابات اگست سے پہلے ہوں گے، ہم پریشر کو بڑھاتے رہیں گے، مریم نواز اور ان کی والدہ نے ڈان لیکس میں فوج کے خلاف بات کی، آصف زرداری کی ہمشیرہ اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہیں جبکہ سندھ کے وزراء کا کام صرف پیسے بنانا ہے۔ وہ حیدرآباد کلب میں فٹ بال میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے، حکومت ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی، یہ حکومت اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کر پارہی ہے، انتخابات آئین کے تحت ہونے چاہئیں، تمام محرکات ہمارے حق میں جارہے ہیں، آئندہ تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام لٹیروں سے ایک ایک پیسے کا حساب لے گی، غریبوں کے حق پر ڈاکہ مارا گیا، ہم غریبوں کی آواز بن کر انہیں حقوق دلوائیں گے، سندھ میں ایسی حکومت آنی چاہیئے جو سندھ کی دولت سندھ پر خرچ کرے، تحریک انصاف سندھ کا ایک پیسہ بھی باہر جانے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا، جہانگیر ترین کے فیصلے پر افسوس ہے، بحران اس وقت ختم ہوں گے جب ن لیگ کی حکومت ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کھیل عروج پر ہے، کٹھ پتلی وزیراعظم کبھی جاتی عمرہ جاتے ہیں تو کبھی لندن۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close