سندھ

کراچی میں اس سال ہیٹ ویو 2مراحل میں آنے کا امکان ہے: ڈی جی میٹ

کراچی : ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں اس سال دو مراحل میں ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو کی شدت گزشتہ سال کی نسبت کم ہو گئی اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی تین روز قبل کردی جائے گی۔

کراچی میں چوتھی نیشنل مون سون فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بارشیں اس سال معمول کے مطابق ہوں گی اور با رشوں کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کاخطرہ ہے تاہم وہ کے الیکٹرک اور پی ڈی ایم سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

ڈی جی میٹ نے مزید کہا کہ تجاوزات کے باعث برساتی نالوں سے پانی کا اخراج نہیں ہورہااور برساتی نالوں سے پانی کا اخراج نہ ہونے کے باعث سیلاب کا خطرہ ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے واقعات کی پیشگی اطلاع کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور اس کے لئے ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر غلام رسول کاکہنا تھا کہ جاپان کے تعاون سے کراچی ، اسلام آباد میں نئے ریڈار متبادل کیے جائیں گے ،ملک کے 60 فیصد علاقوں کو 7 ریڈار کور کررہے ہیں اور 40 فیصد علاقوں کو کور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close