سندھ

جو تحفظ ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کریں گے وہ دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہوں گے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

کہروڑپکا: جمعیت علما پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہروڑپکا میں عظیم الشان میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کی محفل سجانے والے اور خیم نبوت ﷺ و تحفظ ناموس ﷺ کیلئے جہدوجہد کرنے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں گے، جو تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کے خلاف سازشیں کریں گے وہ دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا ہے کہ کچھ لوگ بیرونی ایجنڈے پر یورپ اور اقوام متحدہ کے دباو پر ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کے قوانین میں ترامیم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں، ان کے چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں، وہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر قادیانیوں کو سپورٹ کر چکے ہیں، 2018ء کے الیکشن میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ ایسے لوگوں کو مسترد کرکے اپنے عشق مصطفیٰ ﷺ کا ثبوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن مذہبی جماعتوں نے ختم نبوت ﷺ کے خلاف ہونے والی سازشوں پر خاموشی اختیار کی اور حکومت کے ان مکروہ عزائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ان سازشی عناصر کو سپورٹ کیا وہ اگلے الیکشن میں عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکیں گی۔ کانفرنس سے پیر خورشید شاہ، شفقت رسول، مولانا امیر احمد نقشبندی، ماسٹر محمد انور سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close