سندھ

بھٹو کو تھوڑا وقت اور مل جاتا تو فاٹا والے آج پاکستان کا حصہ ہوتے،خورشید شاہ

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھٹو کوتھوڑا وقت اورمل جاتا تو فاٹا والے آج پاکستان کا حصہ ہوتے، ہم تاریخ لکھیں گے اورپیپلزپارٹی فاٹا کو اس کے حقوق دلائے گی،سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں اگلا وزیر اعظم شہباز شریف ہوگا،میاں صاحب آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اگلا وزیر اعظم کون ہوگا،اگلا وزیر اعظم شہباز ہوگا یا بلاول ہوگا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ جب تک عام آدمی پارلیمنٹ تک نہیں جاتاملک ترقی نہیں کرسکتا،عوام کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہئے،ہم نے تمام جماعتوں کو غریب کی بات کرنے پرمجبورکردیا،انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو انسانیت کیلئے لڑے،پیپلزپارٹی آئندہ نسلوں کے روزگاراورجمہوریت کی ضمانت ہے، ہم نے دھرتی کےلئے خون کانذرانہ دیا،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف کو کہتا رہا میاں صاحب پارلیمنٹ سے مت بھاگیں،میاں صاحب!آپ نہیں پارلیمنٹ میں آتے مگرارکان کوپابند کریں،آج میاں صاحب کہتے پھرتے ہیں "مجھے کیوں نکالا” دوسرا کہتا ہے کہ مجھے کیوں بلایا،تقریب میں جے یوآئی کے سردارعلی گوہرنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 50 سال مکمل ہوئے ہیں،علی گوہر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close