سندھ
میری بہن کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ،دانیال عزیز کے الزامات پر افسوس ہوا :فیصل واڈا
کراچی:تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کے الزامات پر افسوس ہوا ،میری بہن کو گھسیٹا گیا کہ پاناما لیکس میں اس کا نام ہے ،میری بہن کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں ماضی میں ایف ایکس یا رکشا چلا رہا ہوتا تومیرے لیے شرمندگی نہ ہوتی ،اس وقت بھی جائز کمائی سے برانڈڈ گاڑیاں تھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور متعلقہ تحقیقاتی ادار ہمیں بلائیں ،انہیں جواب دینے اور احتساب کے لیے تیار ہوں۔