سندھ

کراچی میں بدامنی کا منصوبہ ناکام، ایم کیو ایم لندن کا زیر زمین دفن اسلحہ برآمد

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد میں بدامنی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایم کیو ایم سیکٹر آفس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق موسی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ یہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر آفس سے متصل زیرِ زمین چھپایا گیا تھا۔

اسلحے میں 2 ایس ایم جی، ایک 30 بور منی مشین گن، 3 ریپیٹر، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک پوائنٹ 22 رائفل، ایک 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30 بور پسٹل شامل ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر نے شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کرنا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close