سندھ

سندھ حکومت کراچی کے خلاف گہری سازش کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت حلقہ بندیوں میں تبدیلی کرکے کراچی کے خلاف گہری سازش کررہے ہیں جس کا نقصان پورے ملک کو پہنچے گا۔ کراچی میں لیاقت آباد فلائی اوور پر پی ایس پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی نے آج اپنا پہلا قدم اٹھالیا، ہمیں کراچی کا مقدمہ جیتنا ہے اور اس ملک کو چلانے والوں سے فیصلہ لینا ہے کہ کراچی کی آبادی کم کیوں ظاہر کی؟ اگر ہمیں ٹھیک سے گنا نہیں جاسکتا تو ہمیں اپنا حق لینے کا اختیار حاصل ہوگا، اگر کراچی والے اپنا فیصلہ سنانے لگیں تو شکوہ نہ کیا جائے، کراچی کے سارے ادارے چھین لیے گئے لیکن ممی قومی موومنٹ کچھ بولنے کو تیار نہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 70 لاکھ کم ظاہر کی گئی، کراچی سندھ کا 45 فیصد ہے، اسے سندھ کا صرف 33 فیصد ظاہر کیا گیاجب کہ سندھ پاکستان کی آبادی کا 33 فیصد ہے اور اسے بھی 27 فیصد ظاہر کیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی اور لاہور کا موازنہ کریں تو 1998ء میں لاہور کی آبادی 67 لاکھ تھی جب کہ آج کی مردم شماری میں لاہور کی آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ ظاہر کی گئی، وہاں کراچی کی طرح دیگر شہروں کے لوگ نظر نہیں آتے نہ کسی ملکی آفت میں لوگ لاہور میں بسائے گئے اس کے باوجود لاہور کی آبادی زیادہ دکھائی گئی اور کراچی جس میں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس کی آبادی کو کم کردیا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ لاہور کی آبادی سالانہ 3 فیصد جب کہ کراچی کی آبادی سالانہ 1.5 فیصد کے حساب سے بڑھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close