سندھ

ہم ملک کے ستونوں کے خلاف نہیں، کراچی والے ا پنا فیصلہ خود کریں گے, مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہناہے کہ ہم ملک اوراس کے ستونوں کےخلاف نہیں جائیں گے کراچی والے ا پنا فیصلہ خود کریں گے کہ ان کوکیسی جدوجہد کرنی ہے,مردم شماری میں ہمارے لوگوں کو گناہی نہیں گیا ،وزیر اعلی سندھ کراچی کے خلاف سازش کررہا ہے ،ملک کا وزیراعظم کہتا ہے کہ وہ وزیر اعظم نہیں ہمیں بتایا جائے ہم نے اپنے مسائل کس کوبتانے ہیں ؟مجھے پتا ہے میرے اس بیان پر سیاستدان کہیں گے کہ میں فوج کو دعوت دے رہا ہوں لیکن ایسا نہیں شہر کا فیصلہ شہر کے باسیوں نے ہی کرنا ہے ۔کراچی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں کراچی کی 70 لاکھ آبادی کم گنی گئی ہے کراچی کے دیہی نہیں شہری علاقوں کی آبادی کم دکھائی گئی ہے،ہمیں کراچی والوں کا مقدمہ جیتنا ہے،ظالموں نے ہماری نسلیں بربادکردیں۔انہوںنے کہا کہ میئر کے موجودہ اختیارات کا صحیح استعمال کیا جائے کراچی کے تمام اداروں کو میئر کے انڈر دیا جائے،کراچی میٹروپولیٹن پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے،ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے الگ کیا جائے،ہیوی ٹریفک کا شہر کے اندر سے گزرنا فوراً بند کیا جائے۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کا واحد حل گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن بنانا ہے ،کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو آج کی دنیا کے جدید خطوط پر استوار کیا جائے،ملک کو چلانے والے کے الیکٹرک سے کر اچی والوں کے پیسے واپس دلوائیں۔کراچی کے ساتھ انصاف کیا جائے سرکلرریلوےکوسی پیک سے نکا ل دیاگیاہے،یہ بہت بڑی سازش کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے گا۔مصطفی کمال کہتے ہیں کہ بلوچستان میں سیکیورٹی ادارے کارروائیاں کررہے ہیں وہاں ترقیاتی کام بھی ہورہاہے،جہاں جہاں آپریشن ہوتا ہے وہاں ترقیاتی کام ہوتے ہیں،کراچی کاکچرانہیں اٹھاسکتے،اسپتال،اسکول درست نہیں کرسکتے توآپریشن کاکیا فائدہ؟ایسے وزیر اعظم کو کراچی کے مسائل کیا بتاﺅں جو خود کووزیراعظم کہتا ہی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close