سندھ

پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کا افتتاح، سی پیک کے تحفظ کیلئے موثرکرداراداکرسکے گا:ایئرچیف

ائیر چیف سہیل امان کا پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ اس ائیربیس سے بری اوربحری دفاع مضبوط ہوگا ،ایئربیس سی پیک کے تحفظ کیلئے بھی موثرکرداراداکرسکے گی۔ترجمان پاکستان ائیر فورس کا کہنا تھا کہ کراچی کے قریب پاک فضائیہ کے نئے ایئربیس بھلاری کے افتتاحی تقریب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ تقریب میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بطور مہمان اعزازی شرکت کی ۔اس موقع پر ائیر چیف کا کہنا تھا کہ ایئربیس سے افواج پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ایئربیس پاک فوج کے ز مینی آپریشنزکے لیے معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایئربیس پاک بحریہ کے میری ٹائم آپریشن میں بھی مددگارہوگی۔ترجمان پاکستان ائیر فورس کا کہنا تھا کہ قائداعظم کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھولاری ایئربیس کاافتتاح آج کیاگیا ،ائیربیس پاک فضائیہ کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے، بھولاری ایئربیس کراچی کی ساحلی پٹی پربحری دفاع مضبوط بنائےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close