سندھ

ایک اور 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

لاڑکانہ: قصور میں ننھی زینب کے اغواءاور پھر قتل نے پورے ملک کو سوگ میں ڈبو دیا اور مختلف سیاستدان بھی بیان بازی کیلئے میدان میں کود پڑے لیکن گزشتہ دنوںنوڈیرو میں بھی ایک 5سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا اور اس بے چاری کو گھر لے جانے کیلئے ایمبولینس تک کی سہولت نہ ملی جس پر زرداری فیملی اور سندھ سرکارکے کسی عہدیدار کابیان آیا اور نہ ہی کوئی تعزیت کرنے پہنچا لیکن سانحہ قصور کے بعد روایتی بیان بازی شروع کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل سما کے مطابق کل نوڈیرومیں 5سالہ مسکان کوزیادتی کے بعدقتل کردیاگیااوراس بچاری کوگھرلے جانے کےلئے ایمبولینس تک نہیں ملی اورسابق صدر زرداری کے بیٹے یا کسی بیٹی نے ایک ٹوئیٹ تک نہیں کیا، سندھ سرکارکی طرف سے کوئی نوٹس بھی نہیں لیاگیا جبکہ معصوم بچی کی لاش اہلخانہ نے موٹرسائیکل پر گھر منتقل کی ۔ رپورٹ کے مطابق بھٹو کے شہر میں تین ننھی بچیوں کی چیخیں صوبائی حکومت کے کسی عہدیدار یا بھٹو کی پارٹی کے کسی رہنماءکو نہیں سنائی دیں ۔ ویڈیو دیکھئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close