سندھ

نصرت بھٹو نے روتے ہوئے کہا ،زرداری نے مرتضیٰ کو قتل کرایا

ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستان پیپلزپرٹی کے تیسرے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے  کہاہے کہ  آج تک پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑا لیکن میں پارٹی کی ”لٹو اور پھٹو“ ونگ میں شامل نہیں ہوں جس کے سربراہ زرداری ہیں، میں پیپلزپارٹی کے شہید بھٹو گروپ میں ہوں جس کے پنجاب میں صدر ڈاکٹر مبشر حسن ہیں۔میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے مرتضیٰ بھٹو کے بارے میں بیگم نصرت بھٹو سے تعزیت کی تو وہ روتے ہوئے میرے گلے لگ گئیں اور مجھے کہا میرے بیٹے کا قتل زرداری نے کروایا ہے۔ ڈاکٹر غلام حسین نے کہا کہ زرداری مرتضیٰ بھٹو کے قتل ہی نہیں جمہوریت کے قتل بھی ہیں ۔سویڈن سے پاکستان آنے والے ڈاکٹر غلام حسین نے بتایاکہ وہ  پہلے سیکریٹری جنرل جے اے رحیم کی علیحدگی اور دوسرے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مبشر حسن کے قومی اتحاد کی احتجاجی مہم کے دوران استعفے کے بعد تیسرے سیکریٹری جنرل بنے تھے اور آج تک اسی پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں  لیکن پیپلزپارٹی کے موجودہ ونگ سے کوئی تعلق نہیں ۔ 

مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں خود اس واقعے کے بعد بیگم نصرت بھٹو سے ملنے گیا تھا جو مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح پیار کرتی تھیں،  بینظیر صاحبہ اس وقت وزیراعظم تھیں اور بیگم نصرت بھٹو بہت افسردہ تھیں ، اندر سے ٹوٹ چکی تھیں ، انہوں نے کہاکہ مرتضیٰ بھٹو کو زرداری نے ہی قتل کرایا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close