مطمئن نہ کرپائے تو راؤ انوار بھی عہدے پہ نہیں رہینگے، سہیل انور سیال
کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل کا کہنا ہے کہ راو انوار کمیٹی کو مطمئن نہ کرپائے تو وہ بھی عہدے پر نہیں رہیں گے،آصف زرداری سے تعلق کایہ مطلب نہیں راوانوارغلط کام کرے وہ سپورٹ کرینگے،یقین دلاتا ہوں اگر نقیب اللہ بے گنا ہ ہے تو ذمے داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ نقیب اللہ کے والدین سے ملاقات ہوسکے،کسی کے پاس بھی اگر اس کیس سے متعلق معلومات ہوں تو وہ کمیٹی میں پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل تینوں افسران اچھی شہرت کے حامل ہیں انکوائری میں کسی پر بھی الزام ثابت ہو ا تو اس کی سپورٹ نہیں کرتے ،ہم آئین کے مطابق کام کرتے ہیں ۔سہیل انور سیا ل کا کہنا تھا کہ 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جو 3 دن میں رپورٹ پیش کرےگی اس کمیٹی نے ایس ایچ او کو ہٹادیا ہے۔