سندھ

عمران خان نہیں بلکہ حکومت ’’میسنی‘‘ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ’’میسنے‘‘ عمران خان نہیں بلکہ حکومت ہے جس نے کئی چیزوں کو سینے سے لگا رکھا ہے۔

 ایک پروگرام ’’جی فار غریدہ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ’’میسنے‘‘ عمران خان نہیں بلکہ حکومت ہے جس نے کئی چیزوں کو سینے سے لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں ہمارا ایک بندہ ضرور شامل کیا جائے، اگر ہمیں کمیٹی میں شامل نہ کیا گیا تو یہ نا انصافی ہوگی کیونکہ ہمیں آئینی و قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اجلاس میں جائیں نہ جائیں یہ ہمارا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں میسنا قرار دیا تھا تاہم تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے بعد اسپیکر نے لفظ کارروائی سے حذف کردیا جب کہ خواجہ آصف نے بھی اسپیکر کی ہدایت پر لفظ واپس لے لیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close