سندھ

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ؛ وفاق اور امیگریشن حکام کو نوٹسز جاری

کراچی: عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاق، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

 ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے حوالے سے توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر ایان علی کے وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بیرون ملک کنٹریکٹ ختم ہونے سے ماڈل کو لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے درخواست کی فوری سماعت کی جائے، عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت، کسٹم حکام اور امیگریشن افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ ایان علی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی گزشتہ سماعت جج کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close