سندھ

نقیب محسود قتل کیس، راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو پکڑنے کیلئے ٹیم تشکیل

کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس میں گرفتاریوں کا عمل شروع کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، پولیس کی جانب سے تمام قانونی تقاضے پورے کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رات بھی ایک اطلاع پر گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا ہے، امید ہے نقیب قتل کیس کے ملزمان کو جلد خصوصی ٹیم گرفتار کر لے گی۔

ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت نقیب اللہ محسود کیس کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اب تک کی تفتیش سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی کراچی آفتاب پٹھان، ڈی آئی جی ایسٹ سلطان علی خواجہ، ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان، ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو، ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر کے علاوہ اے آئی جی آپریشنز سندھ تنویر عالم اوڈھو اور اے آئی جی لیگل نے بھی شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close