سندھ
کبھی ماورائے عدالت مقابلوں کے احکامات نہیں دیئے، آئی جی سندھ کا راؤ انوار کے الزامات پر ردعمل
کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ قانون سے بچنے کیلئے بے بنیاد الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ نہ کبھی ماورائے عدالت مقابلوں کے احکامات دیے اور نہ یہ سندھ پولیس کی پالیسی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راؤ انوار جھوٹ بولنے سے باز آجائیں، خود کو قانون کے حوالے کریں اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوجائیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ میرا کردار اور کیریئر سب کے سامنے اور کھلی کتاب کی طرح ہے، جھوٹ اور سچ کا سب کو اندازہ ہے۔