سندھ

راؤ انوار سمیت 13 پولیس افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ

کراچی: ایئرپورٹ انتظامیہ نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیئے ہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ان کی ٹیم کے ارکان کی فرار کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح ایئرپورٹ کے متعلقہ حکام نے راؤ انوار سمیت 13 افسران و اہلکاروں کے ایئرپورٹ سیکیورٹی پاسز منسوخ کردیئے ہیں۔

سندھ پولیس کے جن افسران اور اہلکاروں کے سیکیورٹی پاسزمنسوخ کیے گئے ہیں ان میں ڈی آئی جی عارف حنیف، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ایس پی نجیب خان، ایس پی چوہدری سیف اللہ، پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور ڈی ایس پی ایئرپورٹ خالد محمود، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ فیصل لطیف ملک، سب انسپیکٹر سرفراز اے ایس آئی عبد الغفار، کانسٹیبل محمد منیر، مظہر اقبال، محمد شہزاد، وقار حسین اور ملک ابراہیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ راؤ انوار فی الحال روپوش ہیں اور چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وہ راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرکے پیش کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close