سندھ

آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں سے مدد مانگ لی

کراچی: کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مدد مانگ لی۔ نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے حساس اداروں کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ملزم راؤ انوار کی نشاندہی، تلاش اور گرفتاری میں مدد کی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس بنیادوں پر ہر ممکن مدد کی جائے، راؤ انوار 20 جنوری کی صبح پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد گیا، 23 جنوری کو ملزم نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، ایف آئی اے امیگریشن نے اسے باہر جانے سے روکا۔

آئی جی سندھ نے خط میں کہا کہ راؤ انوار ملک سے فرار ہونے کی سر توڑ کوششیں کررہا ہے، ملزم کو جلد سپریم کورٹ میں پیش کرنا ہے، لہذا گرفتاری میں مدد کی جائے۔واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ محسود کو بے گناہ اور پولیس مقابلے کو جعلی قراردیا ہے . راؤ انوار تحقیقاتی کمیٹی سامنے پیش نہیں ہورہے اور روپوش ہوچکے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ان کی گرفتاری کے لیے ہفتے کے روز پولیس کو 72 گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close