سندھ

بحریہ ٹاؤن آئیکون کا نوے فیصد تعمیراتی کام مکمل، افتتاح کل ہو گا

بحریہ ٹاؤن کا ایک اور سنگ میل، کراچی میں ملک کی بلند ترین عمارت ’’آئی کون ٹاور‘‘ کا نوے فیصد تعمیراتی کام مکمل اور افتتاح کل ہو گا ۔ ملک ریاض کہتے ہیں اسلام آباد میں ایک سو ایک منزلہ عمارت بنائیں گے۔ 

کراچی: کراچی کے عوام کے لئے اچھی خبر۔ شاہراہِ فردوسی پر سمندر کے پینوراما مناظر کے ساتھ پاکستان کی بلند ترین باسٹھ منزلہ بلڈنگ کا افتتاح ہفتے کی رات ہو گا۔ تقریب میں گرینڈ آتشبازی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان کی بلند ترین بلڈنگ میں، جدید طرز رہائش اور ورلڈ کلاس بزنس سہولتوں کے ساتھ ساتھ تفریح کے بے شمار مواقع مہیا کیے گئے ہیں۔ بلڈنگ میں 62 سٹوری سروسڈ کارپوریٹ آفسز، 40 سٹوری سروسڈ اپارٹمنٹس ملک کا بلند ترین ٹیریسڈٖ ریسٹورنٹ اور خطے کے پہلے ڈبل ڈیکر ہائی سپیڈ ایلیویٹرز نصب کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کیلئے سات فلورز مختص ہونگے۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ کراچی میں 62 منزلہ بحریہ آئی کون ٹاور کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا۔ اسلام آباد میں بھی ایک سو ایک منزلہ بلڈنگ تعمیر ہو گی جو مکمل طور پر ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر بنے گی۔ بحریہ ٹاؤن آئیکون ملکی ترقی کی نئی بلندیوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close