سندھ
پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان ہلا
نورانی مسجد کےعلاقے میں مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان عدنان یوسفزئی ہلاک ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں پچیس سالہ نوجوان عدنان فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے.
دوسری جانب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ کا اسپتال میں میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس میرے بیٹے کو گرفتار کرنے کے لیے گھر میں داخل ہوئی تھی.
عدنان یوسفزئی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کواس کی آنکھوں کے سامنے چھت پر جاکر گولی ماری اور وہ ہلاک ہوگیا.
ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ نےحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے بیٹے کی ہلاکت کا نوٹس لے