سندھ
پیر پگاڑا نے بھی نوازشریف سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی
کراچی: حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا نے نوازشریف کے ساتھ ملاقات سے معذرت کرلی، نوازشریف یکم فروری کو کراچی کے دو روزہ دورہ پر آرہے ہیں اس دوران وہ مسلم لیگ سندھ کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاڑا سے بھی دو مرتبہ رابطہ کیا ہے اور نوازشریف سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حروں کے روحانی پیشوا نے نوازشریف سے فوری ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر پگاڑا نے جواب دیا ہے کہ ابھی روحانی سفر پر ہوں اس لئے فوری ملاقات ممکن نہیں ہے۔