سندھ
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی محکمے کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا اور بھارتی ماہی گیروں کی 9 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔