سندھ

ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی عوام کی کیا خدمت کریگی، وزیراعلیٰ سندھ

خیبر پور: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم خود دھڑوں میں بٹ گئی وہ عوام کی کیا خدمت کرے گی۔ خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھڑے بندی کے بعد آنے والے بیانات پر افسوس ہے، جنہیں اپنے لوگوں پر ہی اعتماد نہیں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اتحاد قائم ہونے سے پہلے ہی اختلافات پیدا ہوگئے جب کہ اس کا پاک سرزمین پارٹی سے صرف 8 گھنٹے کے لئے الحاق ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امن و امان کی صورتحال سب سے زیادہ سندھ میں بہتر ہے اور کراچی کے امن سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ نقیب اللہ قتل سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی ملزم کا ساتھ نہیں دیتی راؤ انوار پر ضرور مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ راؤ انواز اس وقت ایک ملزم ہے اور اگر وہ بے قصور ہیں تو خود کو عدالت میں پیش کرکے بے قصور ثابت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے نقیب اللہ قتل کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں قابل افسران تھے، جو بھی لوگ موقع پر موجود تھے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close