سندھ

نہ چاہنے کے باوجود اب بہت سی باتیں عوام میں کرنا پڑیں گی، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بہادرآباد میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پارٹی آئین کے خلاف ہے جب کہ نہ چاہنے کے باوجود اب بہت سی باتیں عوام میں کرنا پڑیں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پارٹی آئین کے خلاف ہے، رابطہ کمیٹی کے طرز عمل پر شہید کارکنان کی ارواح اور اسیروں سے معافی مانگتا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ سینیٹ کی سیٹ کا بہانہ بناکر سب کچھ کیا جارہا ہے البتہ کارکنان اور عوام اتحاد برقرار رکھیں جب کہ بہادر آباد جاؤں گا یا نہیں کچھ دیر میں واضح ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ چاہنے کے باوجود اب بہت سی باتیں عوام میں کرنا پڑیں گی۔ اس سے قبل فاروق ستار نے آج بہادرآباد جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سربراہ کی حیثیت سے رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کروں گا۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹر بنانے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے جب کہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کامران ٹیسوری کی رکنیت معطل کرنے کے بعد معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close