سندھ

ایم کیو ایم میں گروپ بندی، پی ایس پی فائد اٹھانے کیلئے سرگرم

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے، پی ایس پی کے 6 امیدواران نے سینیٹ انتخابات میں چھ نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 4 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ رضا ہارون نے پی ایس پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کے لئے آج سے باضابطہ ملاقاتوں اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے پی ایس پی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی اور ہم منتشر پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی سے درخواست کریں گے وہ پی ایس پی کو ووٹ دیں۔ رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی اختلافات کوئی سیاسی گرما گرمی نہیں ہے، دو بند کمروں میں ایک سیاسی جماعت کی قیادت کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے، جنہیں لے کر الگ الگ گروپ بند کمرے میں سلجھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعت عوام کے حقوق کے لئے بات کرتی ہے تو وہاں انتشار نہیں ہوتا، مفادات پر جھگڑے ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close