سندھ

ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق 462 ارب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں، ایم کیو ایم والوں سے کہتا ہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑا ہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات کی بھرمار ہے، پی ٹی آئی معدنیات کی اسمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کرگئے ہیں، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنا دیا ہے جبکہ فروق ستار نے پوری رابطہ کمیٹی کو ہی تحلیل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close